0
Thursday 17 Jan 2019 20:20

ممتاز عالم دین محمد شریف چنگوانی جمعیت اہلحدیث عالمی میں شامل، مسلک اہلحدیث کیلئے ملکر کام کرنیکا اعلان

ممتاز عالم دین محمد شریف چنگوانی جمعیت اہلحدیث عالمی میں شامل، مسلک اہلحدیث کیلئے ملکر کام کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ممتاز مذہبی رہنما شیخ محمد شریف چنگوانی نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کی بالادستی اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے تحریک چلائیں گے اور اہلحدیث عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی میں شمولیت کے بعد تنظیم کے عہدیداران کے مشاورتی اجلاس اور استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جمعیت اہلحدیث عالمی کے مرکزی عہدیداران علامہ طارق محمود یزدانی، حافظ ذاکر الرحمن صدیقی، مولانا منطور احمد اور محمد امین محمدی نے شریف چنگوانی کی دینی خدمات کو سراہا اور ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ واضح رہے کہ محمد شریف چنگوانی کی دعوت پر مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی کا وفد مرکز ابن قاسم پہنچا، جہاں جنوبی پنجاب بھر کے علماء و تنظیمی کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ مرکزی قائدین علامہ طارق یزدانی، حافظ ذاکر الرحمن، محمد امین محمدی، مولانا جمیل، اظہر وتھرا، مولانا مشتاق چیمہ، مولانا نعمت اﷲ ظفر، مولانا عمر دراز، مولانا عمران تبسم، حافظ حبیب الرحمن ضیاء، نعیم الرحمن شیخوپوری و دیگر قائدین موجود تھے۔

ملتان میں جنوبی پنجاب سے علماء موجود تھے، جنوبی پنجاب کے بیشتر علماء نے محمد شریف چنگوانی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی میں شرکت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر محمد شریف چنگوانی نے مزید کہا کہ مسلک اہلحدیث کے وقار کے لیے ہم جمعیت اہلحدیث عالمی کے شانہ بشانہ مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر محمد صدیق حامد، قاری عطاء اللہ اور عبدالحمید عابد نے کہا کہ دین دعوت اصلاح کے کاموں میں ہم جمعیت عالمی کا ہراول دستہ ہوں گے، علامہ طارق یزدانی نے محمد شریف چنگوانی کی شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ ذاکر الرحمٰن صدیقی صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان نے کہا کہ مولانا شریف چنگوانی کی شمولیت کا فیصلہ جماعتی وقار میں اضافے کا ذریعہ ثابت ہوگا، ہم ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے کوشاں رہیں گے اور کتاب و سنت کی بالادستی اور ختم نبوت کے احیاء کے لیے تن من دھن قربان کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 772656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش