0
Thursday 17 Jan 2019 23:59

متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت تاحال موصول نہ ہو سکی، اسٹیٹ بینک پاکستان

متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت تاحال موصول نہ ہو سکی، اسٹیٹ بینک پاکستان
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت تاحال موصول نہ ہو سکی، جبکہ زرِ مبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 48 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، نومبر کے مقابلے میں جاری کھاتے کا خسارہ 45 کروڑ ڈالر بڑھ گیا اور دسمبر کے مہینے میں جاری کھاتے کو مزید ایک ارب 66 کروڑ ڈالر کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ملک کے مجموعی زرِ مبادلہ کے ذخائر 13 ارب 48 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 11 جنوری کو زرِ مبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 6 ارب 90 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی، اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 58 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کا زرمبادلہ موجود ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر جاری کھاتے کا خسارہ گزشتہ سال سے 37 کروڑ ڈالر کم رہا، جولائی تا دسمبر جاری کھاتے کو 7 ارب 98 کروڑ ڈالر خسارہ ہوا اور 6 ماہ کا تجارتی خسارہ 15 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ اشیاء و خدمات کی تجارت کو 17 ارب 49 کروڑ ڈالر خسارہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران غیر ملکی قرضوں اور سود کی مد میں 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے، جبکہ تاحال متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت موصول نہ ہو سکی۔
خبر کا کوڈ : 772685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش