0
Friday 18 Jan 2019 12:20

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا دبدبہ گذشتہ برس بھی قائم رہا، جنرل رنبیر سنگھ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا دبدبہ گذشتہ برس بھی قائم رہا، جنرل رنبیر سنگھ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پر سیز فائر معاہدہ کی مسلسل خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج فائرنگ کا معقول جواب دے رہی ہے۔ پونچھ میں فوج کی طرف سے از سر نو تعمیر کلائی پُل کے افتتاح کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے 2018ء کو کامیابیوں کا سال قرار دیا اور کہا کہ گزشتہ برس 250 کے قریب عسکریت پسند مارے گئے، 54 گرفتار ہوئے اور 4 نے سرینڈر کیا۔ کشمیر میں امن کے قیام کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ امن کے متمنی ہیں اور انہیں فوج کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔

جنرل رنبیر سنگھ نے کہا کہ ملک کی سرحدیں پوری طرح سے محفوظ ہے اور فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے اہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت کو کچلنے کے لئے فوج کی جانب سے شروع کی گئی کارروائی جاری رہے گی اور تب تک چین سے نہیں بیٹھا جائے گا جب تک کشمیر میں عسکریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینک نہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ عسکریت سے تنگ آچکے ہیں اور نوجوان اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 772714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش