QR CodeQR Code

نواز لیگ آزادکشمیر کے پارٹی عہدیداروں کا اجلاس آج طلب

18 Jan 2019 11:38

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کا اجلاس کشمیر ہائوس میں ہو گا جس میں پارٹی عہدیداروں سمیت ارکان قانون سازی اسمبلی اور وزرا بھی شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی ہدایت پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے آج پارٹی عہدیداروں کا تنظیمی اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کا اجلاس کشمیر ہائوس میں ہو گا جس میں پارٹی عہدیداروں سمیت ارکان قانون سازی اسمبلی اور وزرا بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم اور (ن) لیگ آزادکشمیر کے صدر راجہ فاروق تنظیمی عہدیداروں اور پارلیمانی پارٹی سے خطاب کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 772722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772722/نواز-لیگ-ا-زادکشمیر-کے-پارٹی-عہدیداروں-کا-اجلاس-ا-ج-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org