0
Friday 18 Jan 2019 11:53

امریکا کا افغان طالبان سے پاکستان میں مذاکرات کا مطالبہ

امریکا کا افغان طالبان سے پاکستان میں مذاکرات کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے افغان طالبان سے مذاکرات کا ایک دور پاکستان میں کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے افغان طالبان کے جواب کا انتظار ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پاکستانی حکام سے ملاقات میں مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال بھی کیا، وہ آج وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز ریزالیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ کے ہمراہ جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی کی صورت حال، افغان امن اور مفاہمتی عمل بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے امن عمل کی طرف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ امریکی صدر کی نائب معاون اور جنوبی و وسطی ایشیاء کیلئے سینئر ڈائریکٹر اور پاکستان کیلئے امریکی ناظم الامور لیزا کرٹس بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
خبر کا کوڈ : 772724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش