QR CodeQR Code

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، خیبر پختونخوا کے 3 ممبران شامل ہونگے

18 Jan 2019 13:34

کابینہ میں توسیع کی صورت میں صوبائی دارالحکومت کو بھی نمائندگی دی جائیگی، پشاور سے قومی اسمبلی کی تمام پانچوں نشستیں پی ٹی آئی نے ہی حاصل کی ہیں جن میں حاجی شوکت علی، ارباب عامر، ناصر موسیٰ زئی، ارباب شیرعلی اور نور عالم خان شامل ہیں، ان میں سے کسی ایک کو وفاقی کابینہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق خیبر پختونخوا سے مزید 3 وزراء بھی شامل کئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں مختلف ناموں پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے کابینہ میں مزید توسیع پر غور جاری ہے۔ اس سلسلہ میں پی ٹی آئی کے متحرک اراکین کو کابینہ کا حصہ بنانے کیلئے رابطے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں توسیع کی صورت میں خیبر پختونخوا سے بھی 3 مزید اراکین کو وزیر بنایا جائے گا جبکہ صوبائی دارالحکومت کو بھی اس بار نمائندگی دی جائے گی۔ پشاور سے قومی اسمبلی کی تمام پانچوں نشستیں پی ٹی آئی نے ہی حاصل کی ہیں جن میں حاجی شوکت علی، ارباب عامر، ناصر موسیٰ زئی، ارباب شیرعلی اور نور عالم خان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے کسی ایک کو وفاقی کابینہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 772736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772736/وفاقی-کابینہ-میں-توسیع-کا-فیصلہ-خیبر-پختونخوا-کے-3-ممبران-شامل-ہونگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org