QR CodeQR Code

دنیا کی کوئی طاقت اب کشمیریوں کو آزادی کی منزل سے نہیں روک سکتی، جماعت اہلحدیث

18 Jan 2019 15:43

جے اے پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔ موجودہ حکمران ملکی معیشت میں بہتری لانے میں ابھی تک ناکام ہیں ، اس کی بڑی وجہ ملک میں رائج سودی نظام ہے جب تک سودی نظام سے چھٹکارا نہیں مل جاتا ملکی معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی، موجودہ حکمران 5ماہ میں عوامی توقعات پر پورا نہیں ترسکے اور معاشی حوالے سے ناکام ثابت ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلحدیث کے پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی نوجوان قیادت حصول آزادی کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے پُرعزم ہے اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے، موجودہ حکمران ملکی معیشت میں بہتری لانے میں ابھی تک ناکام ہیں، اس کی بڑی وجہ ملک میں رائج سودی نظام ہے جب تک سودی نظام سے چھٹکارا نہیں مل جاتا ملکی معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی، موجودہ حکمران 5 ماہ میں عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے اور معاشی حوالے سے ناکام ثابت ہوئے ہیں، ملک میں اس وقت مہنگائی کا طوفان برپا ہے، رہی سہی کسر ادویات میں 15 فیصد اور جان بچانے والی دوائیوں کی قیمتوں میں 9 فیصد اضافے نے پوری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کرکے بھارت ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 772761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772761/دنیا-کی-کوئی-طاقت-اب-کشمیریوں-کو-آزادی-منزل-سے-نہیں-روک-سکتی-جماعت-اہلحدیث

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org