0
Friday 18 Jan 2019 16:36

جی بی کی موجودہ حیثیت کا جواز آئین کی رو سے تلاش کیا جائے، شیخ میرزا علی

جی بی کی موجودہ حیثیت کا جواز آئین کی رو سے تلاش کیا جائے، شیخ میرزا علی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری شیخ میر زا علی نے کہا ہے کہ جی بی کی موجودہ حیثیت کا جواز آئین کی رو سے تلاش کیا جائے، ترامیم اور آرڈرز گلگت بلتستان کو تحفظ دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ آئینی ادارہ سے جی بی کے بنیادی حقوق کی آئین کی رو سے تشریح کی امید تھی۔ اپنے ایک بیان میں شیخ میرزا علی نے کہا کہ گلگت بلتستان اپنی عالمی سطح پر حساسیت اور اہمیت کی بنیاد پر مستحکم پاکستان کی ضمانت کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، جس کے بنیادی حقوق اور آئینی حیثیت کا تعین صرف آئینی ترمیم کے ذریعے ممکن بنایا جاسکتا ہے، کیونکہ خطہ کی حساسیت کے پیش نظر کسی آرڈر یا گذشتہ آرڈرز میں ترمیم کے ذریعہ نہیں چلایا جا سکتا، گلگت بلتستان کا مستقبل محفوظ بنانا ہر محب وطن شہری کی آرزو اور تمنا ہے، خطہ اس وقت تاریخ کے اہم ترین موڑ پر کھڑا ہے، جس کا تقاضا یہ ہے کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حیثیت کا جواز آئین کی رو سے تلاش کیا جائے، کسی بھی گورننس آرڈر یا ریفارمز میں موجود اچھائی اور برائیوں کو موضوع بحث بنانے کا وقت نہیں ہے بلکہ یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا کوئی بھی صدارتی آرڈر اس خطہ کو آئینی شناخت دے سکتا ہے یا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 772768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش