0
Friday 18 Jan 2019 19:00

پارٹی پالیسی کے برعکس وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی حمایت کا اعلان

پارٹی پالیسی کے برعکس وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گرا سکتا، جبکہ ہمارا سندھ حکومت گرانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے، مہمند ڈیم ضرور بنے گا، اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 249 کراچی کے علاقے بلدیہ کالونی کا دورہ کیا، اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جو بھی غیر سنجیدہ بات کرے گا، اسے جواب دیا جائے گا، میں نے اپنی انا پیچھے کر دی ہے، سیاسی طور پر ایک دوسرے کو اچھا برا کہیں گے، لیکن کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی ایم این اے صوبائی حکومت کے تعاون کے بنا کچھ نہیں کر سکتا، واحد وزیر ہوں، جس کا کام کے معاملے میں سندھ حکومت سے  بہتر رشتہ بن رہا ہے، میں بہت کچھ سندھ کو دینے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو مراد علی شاہ ہیں، اس لیے ان کو سپورٹ کروں گا، میں جتنا وفاق کا منسٹر ہوں، اتنا ہی منسٹر میں پنجاب، بلوچستان اور پورے پاکستان کا ہوں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ کو ان کی ڈیمانڈ سے زیادہ دینے کو تیار ہوں، سڑکوں اور سیوریج لائنز کا مسئلہ ہے، سندھ حکومت کی مدد سے کر سکتا ہوں، لیکن سعید غنی صاحب سے درخواست ہے کہ ان کے احکامات گراؤنڈ تک نہیں پہنچے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے علاوہ کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گرا سکتا، جبکہ ہمارا سندھ حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، اگر روٹی، کپڑا مکان اور سب چیزیں ٹھیک ہو جائیں گے، تو سیاست دفن ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا وزیر ضرور ہوں، لیکن اٹھارویں ترمیم کے بعد پانی پہنچانا صوبائی حکومت کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں جائز چیزیں بھی گرائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے وعدے ضرور پورے کرینگے، سارے کام تو نہیں، لیکن کچھ کام ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 772793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش