0
Friday 18 Jan 2019 19:39

پشاور، ریلوے حکام کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، 58 مرلہ زمین واگزار کرائی

پشاور، ریلوے حکام کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، 58 مرلہ زمین واگزار کرائی
اسلام ٹائمز۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ناصر خلیلی کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ریلوے ضیاء الجبار بمعہ ریلوے حکام نے پشاور میں پاؤکہ ریلوے لائن، یونیورسٹی ٹائون ریلوے لائن اور دانش آباد ریلوے لائن پر ریلوے کی حدود میں قائم عارضی اور مستقل غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کیا۔ جس کے دوران دکانوں اور گھروں کے باہر گیٹ، شیڈز، کیبن اور گرین بیلٹ کے آہنی جنگلوں وغیرہ کو ختم کرکے ریلوے لائن کو کلیئر کردیا۔ اور ریلوے کی 58 مرلہ سرکاری زمین واگزار کرائی گئی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔ ریلوے لائنوں پر ریلوے کی سرکاری زمین کی حدود میں گھروں کے باہر جگہیں بنائی گئی تھیں، جس میں گیٹ، کیبن اور لوہے کے جنگلے وغیرہ لگے ہوئے تھے، جو تجاوزات کی شکل اختیار کرچکے تھے، جس کو پہلے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ جس پر کچھ مالکان تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کررہے تھے۔ جبکہ بقیہ نوٹس میں دی گئی مدت ختم ہونے کے باوجود عملدرآمد نہیں کررہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 772810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش