QR CodeQR Code

افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، ہر ممکن تعاون کرینگے، عمران خان

18 Jan 2019 20:43

زلمےخلیل زاد نے وزیراعظم کو افغان طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کے امور پر اعتماد میں لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی پاکستان کی جانب سے امن مصالحتی عمل میں ہر ممکن مدد و تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی، جس میں افغانستان میں امن و مصالحتی عمل سمیت مذاکرات کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق زلمےخلیل زاد نے وزیراعظم کو افغان طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کے امور پر اعتماد میں لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی پاکستان کی جانب سے امن مصالحتی عمل میں ہر ممکن مدد و تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے تعاون سے گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے، قطر نے تحفظات کا اظہار کیا کہ ہم آٹھ نو ماہ سے افغان طالبان کی میزبانی کر رہے ہیں اور یو اے ای میں مذاکرات سے ہمیں آؤٹ کردیا گیا جس کے بعد اب قطر کو بھی مذاکرات میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 772813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772813/افغانستان-میں-امن-پاکستان-کے-مفاد-ہے-ہر-ممکن-تعاون-کرینگے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org