QR CodeQR Code

اکرام سہگل کے الیکٹرک کے نئے چیئرمین مقرر

18 Jan 2019 20:51

پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے اکرام سہگل کے پاس کمرشل پائلٹ کا لائسنس بھی ہے، وہ مختلف بورڈز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، خصوصاً بینک الفلاح کے بورڈ میں وہ 16 سال رہے، اکرام سہگل پاتھ فائنڈر گروپ پاکستان کے چیئرمین ہیں، جنہیں بزنس کا 40 سالہ تجربہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دفاعی تجزیہ کار، سیکیورٹی اینالسٹ اور معروف بزنس مین اکرام سہگل کو کے الیکٹرک کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اکرام سہگل کی تقرری کی منظوری دی۔ وہ طیب خان کی جگہ چیئرمین کے الیکٹرک کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اکرام سہگل پاتھ فائنڈر گروپ پاکستان کے چیئرمین ہیں، جنہیں بزنس کا 40 سالہ تجربہ ہے۔ پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے اکرام سہگل کے پاس کمرشل پائلٹ کا لائسنس بھی ہے، وہ مختلف بورڈز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، خصوصاً بینک الفلاح کے بورڈ میں وہ 16 سال رہے۔

اکرام سہگل ورلڈ اکنامک فورم کے بانی رکن اور 9 سال تک ایسٹ ویسٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر بھی رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ کراچی کونسل آف فارن ریلیشنز کے چیئرمین اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این سی) کے صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔


خبر کا کوڈ: 772814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772814/اکرام-سہگل-کے-الیکٹرک-نئے-چیئرمین-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org