QR CodeQR Code

ایرانی سفیر کی وزیر مملکت شہریار خان آفریدی سے ملاقات، تحفہ بھی پیش کیا

18 Jan 2019 21:38

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تاریخی دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور مزید مضبوط کرنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے وزارت داخلہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے ملاقات ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست اور وزیر مملکت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تاریخی دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور مزید مضبوط کرنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں ایرانی سفیر نے وزیر مملکت شہریار خان آفریدی کو تحفہ بھی پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 772828

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772828/ایرانی-سفیر-کی-وزیر-مملکت-شہریار-خان-ا-فریدی-سے-ملاقات-تحفہ-بھی-پیش-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org