0
Friday 18 Jan 2019 21:57

حکومت کا طالبات کو سالانہ 15 ہزار روپے وظیفہ دینے کا اعلان

حکومت کا طالبات کو سالانہ 15 ہزار روپے وظیفہ دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے سرکاری سکولز میں زیر تعلیم طالبات کا وظیفہ بڑھا دیا، اب طالبات کو سالانہ 15 ہزار روپے ملیں گے۔ وزیراعظم نے سرکاری سکولز میں زیر تعلیم طالبات  کو سالانہ وظیفہ 15 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ طالبات کو رقم ماہانہ بنیادوں پر واؤچرز کی صورت میں ادا کی جائے گی۔ وظیفہ دور دراز سے آنیوالی طالبات کو ٹرانسپورٹ کی مد میں دیا جائے گا۔ سابق دور حکومت میں وظیفے کا پروگرام چند اضلاع کیلئے مخصوص تھا لیکن اب وزیراعظم کے حکم پر پنجاب بھر کی طالبات کو وظیفہ دیا جائے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے دور دراز سے آنیوالی طالبات کی نشاندہی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 772835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش