QR CodeQR Code

امید ہے جسٹس آصف سعید کھوسہ مسنگ پرسنز کو بازیاب کرانے میں کردار ادا کریں گے، علامہ ناظر عباس تقوی

18 Jan 2019 22:09

ایک بیان میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کئی لاکھ کیس التواء کا شکار ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ اُن کیسوں کو جلد از جلد نمٹایا جائے گا، پاکستان میں سینکڑوں لوگ بے گناہ شہید کئے گئے، اُن کے لواحقین آج تک انصاف کی تلاش میں عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، اُن کو جلد از جلد انصاف دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری اور شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے پاکستان کے نئے بنے والے 26ویں چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوُں کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نئے چیف جسٹس آف پاکستان مملکت خداداد پاکستان میں آئین اور قانون کے نفاذ اور اس کی بالادستی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو موجود چیلنجز اور بحران سے نکالنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، پاکستان کا بنیادی مسئلہ رول آف لاء کا نفاذ ہے، رول آف لاء کے ذریعے ہی ملک کے محروم طبقے کو انصاف مل سکتا ہے۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کئی لاکھ کیس التواء کا شکار ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ اُن کیسوں کو جلد از جلد نمٹایا جائے گا، پاکستان میں سینکڑوں لوگ بے گناہ شہید کئے گئے، اُن کے لواحقین آج تک انصاف کی تلاش میں عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، اُن کو جلد از جلد انصاف دیا جائے گا اور وہ خاندان جن کے افراد مسنگ ہیں اُن کو بازیاب کرانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 772837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772837/امید-ہے-جسٹس-آصف-سعید-کھوسہ-مسنگ-پرسنز-کو-بازیاب-کرانے-میں-کردار-ادا-کریں-گے-علامہ-ناظر-عباس-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org