QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، دہشتگردوں کے 7 سہولتکاروں کیخلاف مقدمہ درج، کارروائی شروع

18 Jan 2019 22:40

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردی کے کئی مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم ثاقب عرف شانی کو پناہ دینے، خوراک اور حالات واقعات کی خبر دینے والے اس کے سہولت کاروں ناظم الدین ولد عمر دین سکنہ محلہ دیوان صاحب شہر، زکریا گنڈہ پور، نواز علی، محمد ایوب، جہانگیر، تنویر، وسیم، عالمگیر راجپوت سکنائے توصیف آباد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے 7 سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی پولیس نے 2 جون 2018ء کے دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب کالعدم تنظیم کے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر کالعدم تنظیم کے 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردی کے کئی مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم ثاقب عرف شانی کو پناہ دینے، خوراک اور حالات واقعات کی خبر دینے والے اس کے سہولت کاروں ناظم الدین ولد عمر دین سکنہ محلہ دیوان صاحب شہر، زکریا گنڈہ پور، نواز علی، محمد ایوب، جہانگیر، تنویر، وسیم، عالمگیر راجپوت سکنائے توصیف آباد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا کہ یہ سہولت کار بھی کالعدم تنظیم کے سرگرم رکن ہیں اور کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے معاونین و سہولت کار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 772841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772841/ڈی-ا-ئی-خان-دہشتگردوں-کے-7-سہولتکاروں-کیخلاف-مقدمہ-درج-کارروائی-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org