0
Friday 18 Jan 2019 23:59

حکمران عوامی مسائل سے منہ موڑ کر اپنے پاؤں پر کلہاڑی نہ ماریں، ثروت اعجاز قادری

حکمران عوامی مسائل سے منہ موڑ کر اپنے پاؤں پر کلہاڑی نہ ماریں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران عوامی مسائل سے منہ موڑ کر اپنے پاؤں پر کلہاڑی نہ ماریں، غربت کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی جمہوریت منافی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے لگتا ہے کہ وہ غریب دوست نہیں ہے اور نہ ہی بڑے مگرمچھوں کو پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاتفریق احتساب ہوگا تو کرپشن کے دروازے بند اور غریب کو ریلیف ملے گا، 20 جنوری کو نشترپارک کراچی میں ہونیوالی جانثاران مصطفیٰ کانفرنس دہشتگردی کے خلاف اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ شہدائے نشترپارک کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں، دہشتگردوں کا ملک سے وجود ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو امن کا گہوراہ بنانا ہے، تو کرپشن، غربت اور جہالت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا، قول و فعل یا دوہرا معیار ختم کرکے ملک کی ترقی کیلئے یکسوئی کے ساتھ فیصلے کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی نیت اچھی کرلیں، تو کرپشن کا خاتمہ مہینوں میں ممکن اور قومی دولت لٹیروں سے وصول کرکے قومی خزانے کو بھرا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 772854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش