0
Saturday 19 Jan 2019 01:50

پارلیمنٹ نہیں چاہے گی تو فوجی عدالتوں میں توسیع نہیں ہوگی، میجر آصف غفور

پارلیمنٹ نہیں چاہے گی تو فوجی عدالتوں میں توسیع نہیں ہوگی، میجر آصف غفور
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ملٹری کورٹ کا قیام فوج کی خواہش نہیں بلکہ قومی ضرورت ہے، پارلیمنٹ نہیں چاہے گی تو فوجی عدالتوں میں توسیع نہیں ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ کریمنل جوڈیشل سسٹم دہشت گردی کے مقدمات کے لیے موزوں نہیں تھا، ملک کے کریمنل جسٹس سسٹم میں بہتری کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوجی عدالتیں قائم کی گئیں اور یہ قیام پارلیمنٹ کی منظوری سے ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا تعلق لاپتہ افراد یا ایسے دیگر معاملات  سے نہیں، 4 سال میں 717 مقدمات فوجی عدالتوں میں آئے اور اسی عرصے میں 646 مقدمات نمٹائے گئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کسی مجرم کو سزائے موت دیں تو مجرم فوجی عدالتوں میں اپیل کرتا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتیں آرمی کے لئے ایک اضافی کام ہے اور ملک کی سول عدالتوں کا نظام بہت سست ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کیا فوجداری نظام مؤثر ہوگیا ہے، ملٹری کورٹ کا قیام فوج کی خواہش نہیں بلکہ قومی ضرورت ہے، پارلیمنٹ نہیں چاہے گی تو فوجی عدالتوں میں توسیع نہیں ہوگی، ہم وہ کریں گے جو پارلیمنٹ ہمیں بتائے گی۔
خبر کا کوڈ : 772859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش