0
Saturday 19 Jan 2019 07:53

مفتی نعیم کی آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس پاکستان بننے پر مبارکباد

مفتی نعیم کی آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس پاکستان بننے پر مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے نئی چیف جسٹس ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، فوری انصاف کی فراہمی کے ذریعے عوام کے دل جیتیں گے۔ اپنے ایک بیان میں مفتی نعیم نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل فوری انصاف کی فراہمی میں ہے، انصاف کا دہرا معیار ملکی تمام مسائل کی جڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عہدہ اللہ کی دین ہے، جتنا بڑا عہدہ اتنی ہی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہوتی ہے، حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ فوری انصاف فراہمی کے ذریعے عوام کے دل جیتیں۔ 

مفتی نعیم نے کہا کہ تعلیماتِ نبویﷺ پر عمل سے ہی معاشی و معاشرتی ترقی ممکن ہے، ملکی استحکام و ترقی کیلئے نظام عدل کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا دہرا معیار ہمیں معاشی و معاشرتی طور پر اپاہج کر رہا ہے، امید ہے کہ اس دہرے معیار کے خاتمے کیلئے بھی نئے چیف جسٹس اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نظامِ عدل طبقاتی نظام اور وڈیرہ شاہی کا سب سے بڑا دشمن ہے، کرپٹ اور بددیانت لوگوں سے ملک کو پاک کرنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام کو سستا انصاف فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 772862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش