0
Saturday 19 Jan 2019 13:54

تحریک انصاف کے رویے سے لگتا نہیں یہ اپنی مدت پوری کریں گے، خواجہ سعد رفیق

تحریک انصاف کے رویے سے لگتا نہیں یہ اپنی مدت پوری کریں گے، خواجہ سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رویے سے لگتا نہیں یہ اپنی مدت پوری کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی 5 ماہ کی حکومت میں پاکستان کی معیشت کی بنیادیں ہل چکی ہیں، عوام پی ٹی آئی کی جانوں کو رو رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے ہر چیز کو مشکل بنا دیا ہے تاہم یہ دور نہیں رہے گا یہ دور بدلے گا۔ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کے رویے سے لگتا نہیں یہ اپنی مدت پوری کریں گے، حکومت اپنے بوجھ سے خود گرنا چاہیتی ہے، عمران خان اپنی مدت پوری نہیں کرنا چاہتے جبکہ مینڈیٹ نہ ماننے کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے ہیں، حکومت اپنے وعدے پورے کرے یا ایکسپوز ہو اور یہ پہلی بار ہے، اپوزیشن مفاہمت کی بات کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 772945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش