QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، امن کے ذرائع کو تلاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، یوسف تاریگامی

19 Jan 2019 22:39

سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ قابض فورسز، جنگجوؤں اور عام شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق گنتی لگانا انتہائی بدقسمتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوجی کمانڈر کی جانب سے کشمیر میں اموات کی گنتی کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ کشمیر میں خون خرابے کو بند کرنے اور امن کے ذرائع کو تلاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ قابض فورسز، جنگجوؤں اور عام شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق گنتی لگانا انتہائی بدقسمتی ہے۔

محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ ہلاکت چاہے جنگجو کی ہو یا فوجی یا عام شہری کی ہو لیکن ہر ایک ہلاکت بدقسمتی ہی کہلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل نہ کرنے کی وجہ سے کشمیر میں تاحال کافی تعداد میں نوجوانوں کو شورش نگل چکی ہے جو اچھی خبر نہیں ہے۔ محمد یوسف تاریگامی نے بتایا ہلاکتیں تکلیف دہ ہیں اور اس خون خرابے کا ہر حال میں خاتمہ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے بتایا کہ اموات کی گنتی سے بہتر ہے کہ کشمیر میں امن کے ذرائع کو تلاش کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 772949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772949/مقبوضہ-کشمیر-امن-کے-ذرائع-کو-تلاش-کرنا-وقت-کی-اہم-ضرورت-ہے-یوسف-تاریگامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org