0
Saturday 19 Jan 2019 14:16

ساہیوال پولیس نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ساہیوال پولیس نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا
اسلام ٹائمز۔ ساہیوال میں پولیس کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس نے جی ٹی روڈ پہ کار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر اڈہ قادر کے قریب کار پر فائرنگ میں عام شہریوں کو مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق کار پر فائرنگ سی ٹی ڈی پولیس نے کی، جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ کار میں اغواء کار سوار تھے، جن کے قبضے سے 3 بچےبازیاب کرا لئے گئے ہیں، تاہم فائرنگ واقعہ سے متعلق پولیس نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ فائرنگ سے ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کے بعد پہلے بچوں کو پیٹرول پمپ پر چھوڑ دیا تھا، مگر واقعہ کے کچھ دیر بعد سی ٹی ڈی بچوں کو پیٹرول پمپ سے ساتھ لے گئی۔ بچوں نے پیٹرول پمپ پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ہمارے والدین کو مار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 772956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش