0
Saturday 19 Jan 2019 14:27
بلاول بھٹو بنیں، زرداری نہیں

بے نظیر کی موت کا سیاسی فائدہ زرداری نے اٹھایا، شیخ رشید

بے نظیر کی موت کا سیاسی فائدہ زرداری نے اٹھایا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بلاول کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے بلاول کی فکر ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہوگا، بلاول کو سیاست کرنی ہے تو وہ بھٹو بنیں، زرداری نہ بنیں‘۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے بینظیر کی موت کا سیاسی فائدہ اٹھایا، آصف زرداری نے بےنظیر کی وصیت کو اپنے مقصد کیلئے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ہی آدمی کو این آر او مانگتے دیکھا اور سنا ہے اس کا نام ہے شہباز شریف، یہ جتنی مرضی کوشش کر لیں، این آر او نہیں ملنے والا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت میں امریکی صدر ٹرمپ کو بھی پاکستان آتا دیکھ رہا ہوں، سعودی عرب کے فرمانروا جب آئین گے تو آپ کو پتا چلے گا کہ سرمایہ کاری ہوتی کیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ فروری تک 20 لوکوموٹیو آ رہے ہیں، ریلوے کو بحال کریں گے۔ 25 جنوری کو نئی فریٹ ٹرین کا افتتاح کرینگے۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ریلوے کے شکایتی سیل کھول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کےتحت کوئی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کارکن بننے سے نہیں روک سکتا، میں نے پی اے سی کی رکنیت کیلئے باقاعدہ درخواست دی ہے۔ شہباز شریف باقی معاملات کا آڈٹ کریں، میں ان کے معاملات کا آڈت کرون گا۔ میرا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جانا لازمی ہے، میں اس وقت پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ سینئر اور تجربہ کار ہوں، شہباز شریف نے خود کہا تھا کہ وہ نواز لیگ کے کیسز میں سربراہی نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 772961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش