QR CodeQR Code

پاکستان میں برفانی چیتے اور اسکے ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے پروگرام کا گلگت بلتستان میں آغاز

19 Jan 2019 15:50

ریجنل پراجیکٹ مینجر حسین علی کے مطابق اس وقت گلگت بلتستان میں 220 کے قریب برفانی چیتے باقی رہ گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں برفانی چیتے اور اسکے ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے پروگرام کا گلگت بلتستان میں آغاز کردیا گیا ہے۔ عالمی ماحولیاتی سہولت کے ادارے جیف (گلوبل انوائرمنٹ فیسیلیٹی) کی مالی معاونت سے شروع ہونے والے اس منصوبے کے تحت میں برفانی چیتے اور اسکے ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لئے کام کیا جائے گا۔ اس حوالے سے گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت لائیو سٹاک و فشریز جی بی خادم حسین سلیم اور دیگر مقررین نے جنگلی حیات کے ماحولیاتی نظام کے تحفظ کیلئے سنولیپرڈ فاونڈیشن کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پراجیکٹ کو برفانی چیتے کے تحفظ و سازگار ماحول اور مقامی آبادی کے لئے خوش آئند قرار دیا۔ تقریب کا انعقاد وزارتِ موسمیاتی تبدیلی حکومت پاکستان، اقوامِ متحدہ کا ترقیاتی ادارہ اور سنولیپرڈ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ منصوبے کا مقصد معدومیت سے دوچار برفانی چیتے کا تحفظ اور اس کی بقاء کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا تھا۔ برفانی چیتا پاکستان کے شمالی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ ریجنل پراجیکٹ منیجر حسین علی کے مطابق اس وقت گلگت بلتستان میں 220 کے قریب برفانی چیتے باقی رہ گئے ہیں۔ جن کے تحفظ کے لئے کمیونٹی کے ساتھ مل کر ان کے مسکن اور نشوونما کے لئے اس سال بہتر نگرانی کی جائے گی۔ مقررین موسمیاتی تبدیلی کو برفانی چیتے کی بقاء کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا. تقریب میں پراجیکٹ کے بارے میں تعارفی ڈاکومنٹری بھی دِکھائی گئی۔
 


خبر کا کوڈ: 772989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772989/پاکستان-میں-برفانی-چیتے-اور-اسکے-ماحولیاتی-نظام-کے-تحفظ-پروگرام-کا-گلگت-بلتستان-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org