0
Saturday 19 Jan 2019 16:46

پشاور کے سی این جی سٹیشنز صبح و شام تین تین گھنٹوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

پشاور کے سی این جی سٹیشنز صبح و شام تین تین گھنٹوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے شہر کے سی این جی سٹیشنز صبح 7 تا 10 بجے، جبکہ شام 6 بجے سے 9 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ گلبہار میں کھلی کچہری کے موقع پر عوامی شکایات سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اس اقدام کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ہر صورت میں سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، کیونکہ صبح اور شام کے اوقات میں کھانے کی تیاری کے سلسلے میں گیس کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ ڈی سی پشاور نے متنبہ کیا کہ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے والے سٹیشن مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کھلی کچہری میں وزیراعلٰی کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش، رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا کہنا تھا کہ صبح و شام سی این جی سٹیشنوں کی بندش کے ساتھ گیس کے پریشر میں اضافہ ہوگا اور شہریوں کو گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اہل علاقہ کی جانب سے صفائی کی ابتر صورتحال کی شکایت پر ڈی سی نے فوری طور ڈبلیو ایس ایس پی کے حکام کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر وزیراعلٰی کے معاون خصوصی کامران بنگش اور ممبر قومی اسمبلی شوکت علی نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے عوام کے مسائل گھر کی دہلیز پر ہی حل ہوجاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 772994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش