QR CodeQR Code

سندھ حکومت نہیں گرا رہے ہیں، وہ خود گرنے والی ہے، شوکت یوسفزئی

19 Jan 2019 16:53

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہونیوالی کرپشن پر لوگ مایوس ہیں، این آر او کیلئے اپوزیشن دباؤ ڈال رہی ہے، اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت ان کے خلاف کارروائی نہ کرے لیکن احتساب کا عمل جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نہیں گرا رہے ہیں، وہ خود گرنے والی ہے، آصف زرداری سے کسی قسم کا کوئی این آر نہیں ہوگا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہونے والی کرپشن پر لوگ مایوس ہیں، این آر او کیلئے اپوزیشن دباؤ ڈال رہی ہے، اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت ان کے خلاف کارروائی نہ کرے لیکن احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے ملک کو 30 ہزار ارب روپے کا مقروض کیا، دونوں رہنماؤں سے کسی قسم کا این آر او نہیں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار ہے، ضلع کونسل کو ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ اختیارات گاؤں اور تحصیل کی سطح پر منتقل کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 772995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772995/سندھ-حکومت-نہیں-گرا-رہے-ہیں-وہ-خود-گرنے-والی-ہے-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org