0
Saturday 19 Jan 2019 21:07

عوام دوست پالیسیاں تیار ہیں، جلد مثبت تبدیلی شروع ہو جائیگی، زین حسین قریشی

عوام دوست پالیسیاں تیار ہیں، جلد مثبت تبدیلی شروع ہو جائیگی، زین حسین قریشی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا پوری طرح سے ادراک ہے، عوام کو بھرپور ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں، عوام نے تحریک انصاف کو بھرپور مینڈیٹ دیا ہے، جس کا ہمیں احساس ہے، عوامی مینڈیٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال کی مدت پوری کرے گی، ایسی عوام دوست پالیسیاں متعارف کروائیں گے کہ عوام مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ باب القریش سیکرٹریٹ ملتان میں این اے 157 اور این اے 156 سے آئے ہوئے عمائدین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

زین حسین قریشی نے کہا کہ ملتان ایک بہت بڑا معاشی حب اور مرکز ہے، ماضی میں اس خطے کو پسماندہ رکھا گیا، یہاں کے فنڈز اور ترقیاتی پروگرام دوسرے علاقوں کو منتقل کئے گئے، جنوبی پنجاب صوبہ یہاں کی عوام کی دیرینہ خواہش ہے، یہاں کے عوام کے دُکھوں کا مداوا اور ان کے مسائل کا حل صرف اور صرف نئے صوبے کے قیام سے ہی ممکن ہے، تحریک انصاف نئے صوبے کے قیام کیلئے فریم ورک کا آغاز کرچکی ہے، ان شاء اللہ ہمارے دور میں ہی نیا صوبہ قائم کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 772999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش