0
Tuesday 7 Jun 2011 07:16

امریکی غلطیوں سے پاکستان میں اسلامی انقلاب آسکتا ہے، امریکی اخبار

امریکی غلطیوں سے پاکستان میں اسلامی انقلاب آسکتا ہے، امریکی اخبار
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نے کہا ہے کہ امریکی غلطیوں کی وجہ سے پاکستان میں اسلامی انقلاب آسکتا ہے جبکہ پاکستانی عوام اسلامی انقلاب نہیں چاہتے۔ اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سیاست میں موجود اشرافیہ انقلابی قوتوں کیخلاف ہیں، پاکستانی فورسز نے سوات میں آپریشن کر کے شدت پسندی کا خاتمہ کیا۔ طالبان بڑے پیمانے پر فوجی بغاوت کے بعد پاکستان میں بامعنی سیاسی جگہ حاصل کر سکتے ہیں۔ امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ 2010ء کے سروے کے مطابق پانچ میں سے ایک پاکستانی طالبان کی حمایت کرتا ہے اگر امریکا پاکستان میں زمینی کاروائیوں کا آغاز کر دیتا ہے اور جرنیل اپنے فوجیوں کو اس کی مخالفت نہ کرنے کا حکم دیں تو پاک فوج اس کو اپنی عزت و وقار کیخلاف سمجھے گی اور پھر فوجی طالبان کے پاس جا سکتے ہیں۔ اسامہ بن لادن کیخلاف یکطرفہ امریکی کاروائی سے فوج میں غصہ پایا جاتا ہے، پاکستانی عوام کی طرف سے بھی تنقید کی گئی، پاک فوج میں اسلام پسند ہیں، امریکا کے غلط اقدامات پاکستانی فوجیوں کو باغی بنا سکتے ہیں، جو پاکستان کو انقلاب کی طرف لے جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 77300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش