QR CodeQR Code

ساہیوال واقعہ، آئی جی نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

19 Jan 2019 19:46

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ذوالفقار حمید جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے ممبرز جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے۔ جے آئی ٹی تحقیقات کرکے 3 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ خیال رہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے ساہیوال اور اوکاڑہ کے وسط میں واقع اڈا قادر آباد کے قریب ایک مقابلے کے دوران 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ساہیوال میں پیش آنیوالے واقعے پر جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے۔ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی جانب سے کیے جانیوالے مشکوک مقابلے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ساہیوال واقعے پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ذوالفقار حمید جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے ممبرز جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے۔ جے آئی ٹی تحقیقات کرکے 3 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ خیال رہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے ساہیوال اور اوکاڑہ کے وسط میں واقع اڈا قادر آباد کے قریب ایک مقابلے کے دوران 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونیوالے افراد لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو کے رہائشی تھے جو بورے والا اپنے ایک عزیز کی شادی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جس گاڑی پر فائرنگ کی گئی اس میں سے تین انتہائی کم عمر کے بچے بھی ملے ہیں جبکہ جاں بحق ہونیوالوں میں 2 مرد، ایک خاتون اور ایک 12 سالہ بچی بھی شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 773033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773033/ساہیوال-واقعہ-ا-ئی-جی-نے-تحقیقات-کیلئے-جے-ٹی-تشکیل-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org