QR CodeQR Code

ساہیوال واقعہ میں ملوث سی ٹی ڈی کے اہلکار گرفتار

19 Jan 2019 20:20

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ میں ملوث سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی مشکوک پولیس مقابلہ پر وزیراعلٰی پنجاب سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گرفتار ی کا فیصلہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں بچی اور خاتون سمیت چار افراد کو قتل کرنیوالے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ میں ملوث سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی مشکوک پولیس مقابلہ پر وزیراعلٰی پنجاب سے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گرفتار ی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اگر سی ٹی ڈی اہلکار قصوروار ثابت ہوئے تو قانونی کارروائی ہوگی۔ وزیراعلٰی میانوالی سے ساہیوال پہنچ چکے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 773037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773037/ساہیوال-واقعہ-میں-ملوث-سی-ٹی-ڈی-کے-اہلکار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org