0
Saturday 19 Jan 2019 20:57

ساہیوال واقعہ کیخلاف لاہور میں احتجاج، فیروز پور روڈ بلاک، میٹرو بس سروس معطل

ساہیوال واقعہ کیخلاف لاہور میں احتجاج، فیروز پور روڈ بلاک، میٹرو بس سروس معطل
اسلام ٹائمز۔ ساہیوال واقعہ میں مارے جانیوالے افراد کے لواحقین اور اہلِ علاقہ نے واقعے کیخلاف لاہور میں فیروزپور روڈ پر چونگی امر سدھو کے مقام پر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی، جس کے باعث میٹرو بس سروس بھی معطل ہوگئی۔ اہلِ علاقہ نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فوری مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ملزمان کو سزا نہیں ملتی احتجاج جاری رہے گا۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی رمضان صدیق بھٹی مظاہرین سے مذاکرات کیلئے پہنچے اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ مظاہرین کے ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی کیساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔ رمضان بھٹی نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہوئی تو وہ بھی مظاہرین کیساتھ دھرنا دیں گے۔ احتجاج ختم ہونے کے بعد فیروزپور روڈ پر ٹریفک بحال ہوگئی۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ مقتولین کافی عرصے سے اس علاقے میں مقیم تھے، یہ لوگ دہشتگرد نہیں ہو سکتے۔ مظاہرین نے ذمہ دار سی ٹی ڈی اہلکاروں کو فوری پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا، جبکہ مقتول کی والدہ صدمے ہی سے لاہور میں چل بسی۔
 
خبر کا کوڈ : 773043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش