QR CodeQR Code

ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

19 Jan 2019 23:26

کراچی میں بلوچستان، سیالکوٹ سے آئے ہوئے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، بھارت کو کشمیری عوام کو ہر حال میں حق خودارادیت دینا ہوگا، کشمیری عوام کو آزادی دلانے کی تحریک میں ان کے ساتھ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا، کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، بھارت کو کشمیری عوام کو ہر حال میں حق خودارادیت دینا ہوگا، کشمیری عوام کو آزادی دلانے کی تحریک میں ان کے ساتھ ہیں، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور حمایت میں پاکستان سنی تحریک کے کارکنان لاہور سے آزادی کشمیر ٹرین مارچ کا آغاز کر چکے ہیں، کراچی میں ٹرین مارچ کا شاندار استقبال کیا جائے، نشترپارک کراچی میں منعقدہ جانثاران مصطفیٰ کانفرنس میں کشمیریوں کے حق میں قرارداد منظور کرائینگے، ان خیالات اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر بلوچستان، سیالکوٹ سے آئے ہوئے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ جانثاران مصطفیٰ کانفرنس میں کشمیری ماؤں، بہنوں، بھائیوں، بزرگوں اور بچوں پر بھارتی فوج کے مظالم و ظلم وبربریت سے آگاہ کرینگے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جانثاران مصطفیٰ کانفرنس غربت، جہالت، دہشتگردی اور سود کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، جانثاران مصطفیٰ کانفرنس میں پاکستان، کشمیر اور پاک فوج و رینجرز کے شہداء اور عید میلادالنبیﷺ کے شہیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے، عاشقان رسولؐ اپنے شہداء قائدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جانثاران مصطفیٰ کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت ملک کے عوام کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے مثبت کردار ادا کرے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے، عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی کو روکنے اور ظلم و بربریت ختم کرنے کیلئے آواز بلند کرے۔


خبر کا کوڈ: 773057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773057/ملک-کو-مسائل-کی-دلدل-سے-نکالنے-کیلئے-یکجا-ہوکر-کام-کرنا-ہوگا-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org