0
Saturday 19 Jan 2019 23:55

ہم وفاقی حکومت گرانا نہیں چاہتے، وہ خود ہی حکومت کرنا نہیں چاہتے، خورشید شاہ

ہم وفاقی حکومت گرانا نہیں چاہتے، وہ خود ہی حکومت کرنا نہیں چاہتے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم لوگ وفاقی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، وہ خود ہی حکومت کرنا نہیں چاہتے، تاکہ وہ دوبارہ عوام میں جاکر مظلوم بن سکیں، یہ بات انہوں نے اندرون سندھ کے علاقے ٹنڈو محمد خان کے مقامی ہال میں سابق چیئرمین ضلع کونسل پیر خالد جان سرہندی کے بیٹے یوسی چیئرمین پیر احمد سعید جان سرہندی کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ خوشید شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور آصف علی زرداری کو آج تک عدالتوں سے انصاف نہیں ملا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم جمہوریت اور معاشی حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے، وفاقی حکومت جھوٹے نعروں کے سلوگن سے چل رہی ہے، انہیں چاہئے کہ انہوں نے جو عوام اور نوجوانوں سے وعدے کیے ہیں، اسے پورے کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور جلد منی بجٹ پیش کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہویت کی بقاء کیلئے جدوجہد کی ہے اور کرتے رہے گے۔
خبر کا کوڈ : 773070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش