0
Sunday 20 Jan 2019 08:34

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس 21 جنوری کو طلب کرلیا

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس 21 جنوری کو طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس پیر 21 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی کابینہ مختلف آئینی ترامیم و بلوں کے مسودوں کا جائزہ لے گی، سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی رولز میں ترامیم کا مسودہ بھی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں کراچی میں عمارتوں کی تعمیر کیلئے دی گئی زمینوں کی لیز میں توسیع پر بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں ہیلتھ سیفٹی کونسل کے قیام اور ری کلیمیشن اینڈپروبیشن ڈائریکٹوریٹ کے قیام پر بھی غور ہوگا۔ سندھ کابینہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی اور پیمرا میں نامزدگیوں کیلئے متعلقہ محکموں کی سفارشات کی منظوری دے گی۔
خبر کا کوڈ : 773080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش