0
Sunday 20 Jan 2019 11:25

گلگت بلتستان میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع، معمولات زندگی بری طرح متاثر

گلگت بلتستان میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع، معمولات زندگی بری طرح متاثر
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں گزشتہ روز سے برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا، جبکہ رواں سال کا یہ طویل دورانیہ ہوگا اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسکردو اور ملحقہ علاقوں میں درجہ حرارت منفی سولہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب برف باری سے بالائی علاقوں میں زرعی اجناس اور ادویات کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ یاد رہے برف باری کے سبب پہلے ہی گلتری، کتی شو، اسقولی، باشے، شیلہ، شغرتھنگ سمیت کئی بالائی علاقوں کے زمینی راستے ایک ہفتے سے بند ہیں، جبکہ اسکردو سمیت دیگر علاقوں میں ایک بار پھر ٹرانسپورٹ سروس معطل ہوگئی ہے۔ موسم کی خرابی کے سبب اسکردو اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس بھی معطل ہے، جس کے سبب مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ نے ان علاقوں میں تا حال کوئی امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 773101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش