0
Sunday 20 Jan 2019 11:24

ساہیوال واقعے کے متاثرہ بچوں کو دیکھ کر ابھی تک صدمے میں ہوں، عمران خان

ساہیوال واقعے کے متاثرہ بچوں کو دیکھ کر ابھی تک صدمے میں ہوں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ساہیوال واقعے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو سکتے میں بیٹھا دیکھ کر صدمے کی کیفیت میں ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساہیوال میں بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں مارنے کے واقعے پر ابھی تک صدمے میں ہوں، ان بچوں نے اپنے والدین کو آنکھوں کے سامنے گولیوں کا نشانہ بنتے دیکھا، ریاست ان بچو ں کی مکمل دیکھ بھال کی ذمہ داری پوری کرے گی، واقعہ دیکھ کر تمام والدین کو اپنے بچوں کا خیال آ جاتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور کردار ادا کیا، لیکن ہر کوئی قانون کے سامنے جوابدہ ہے، جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا، تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی ترجیح ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز ساہیوال میں سی ڈی ٹی نے مشکوک مقابلے میں 4 افراد کو قتل کردیا تھا جن میں خاتون، ان کا شوہر، کم عمر بیٹی اور ڈرائیور شامل تھا۔ سی ٹی ڈی نے تمام افراد کو مارنے کے بعد انہیں داعش کا دہشت گرد قرار دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 773106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش