0
Sunday 20 Jan 2019 13:35

کراچی میں آج رات گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

کراچی میں آج رات گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے آج رات شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی، مغرب سے آنے والا بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، کراچی میں اتوار اور پیر کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی۔ محکمہ موسمیات نے سمیت ملک بھر میں تیز ہواؤں اور بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والا بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، جو بتدریج کراچی کی طرف بڑھ رہا ہے اور آج رات شہر کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بارش کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا، سردی کی نئی لہر آئندہ دو سے تین روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 773142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش