QR CodeQR Code

افغانستان میں بم دھماکہ، گردیز انٹیلی جنس افسیر ساتھیوں سمیت ہلاک

20 Jan 2019 15:32

بروز اتوار پاکستانی ٹائم کے مطابق ایک بجکر 15 منٹ پر افغانستان لوگر سے گردیز جانے والے روڈ پر گردیز کے قریب افغان نیشنل ڈیفنس افیسر (این ڈی ایس) کے گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کے ذرائے حملہ کیاگیا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے علاقہ گردیز میں پہلے سے نصب شدہ بم کا زوردار دھماکہ ہوا، جسمیں گردیز انٹیلی جنس آفیسر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطاق بروز اتوار پاکستانی ٹائم کے مطابق ایک بجکر 15 منٹ پر افغانستان لوگر سے گردیز جانے والے روڈ پر گردیز کے قریب افغان نیشنل ڈیفنس افیسر (این ڈی ایس) کے گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کے ذرائے حملہ کیاگیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار  لوگر و گردیز کے انٹیلی جنس چیف اور خلیل رحمان تانڑے موقعہ پر ہلاک ہوگئے، جبکہ انکے 3 ساتھی شدید زخمی ہوئے، جن کو فوری طور پر گردیز ڈاکٹر نجیب روغتون ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں وہ تینوں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔


خبر کا کوڈ: 773164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773164/افغانستان-میں-بم-دھماکہ-گردیز-انٹیلی-جنس-افسیر-ساتھیوں-سمیت-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org