0
Monday 21 Jan 2019 09:18

ساہیوال واقعہ کے زخمی بچے نفسیاتی صدمے کا شکار، میڈیکل بورڈ تشکیل

ساہیوال واقعہ کے زخمی بچے نفسیاتی صدمے کا شکار، میڈیکل بورڈ تشکیل
اسلام ٹائمز۔ جنرل ہسپتال انتظامیہ نے سانحہ ساہیوال کے زخمی بچوں کی دیکھ بحال کیلئے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جبکہ دونوں زخمی بچوں کو جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی سے پنجاب انسٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے وی آئی پی روم میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں مکمل طبی امداد دی جا رہی ہے۔ لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تشکیل دیا جانیوالے میڈیکل بورڈ 6 سینیئر ڈاکٹرز پر مشتمل ہے، میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سرجیکل یونٹ ون پروفیسر فاروق افضل کو بنایا گیا ہے جبکہ دیگر ممبرز میں پروفیسر آغا شبیر، پروفیسر آمنہ جاوید، پروفیسر الطاف قادر، ایم ایس محمود صلاح الدین اور ڈائیریکٹر ایمرجنسی رانا شفیق شامل ہیں۔ دونوں زخمی بچوں جن میں 10 سالہ عمیر اور 7 سالہ منیبہ کو لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی سے پنجاب انسٹیوٹ آف نیورو سائنسز منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی بچوں کو وی آئی  پی روم میں منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں سپیشل نرسنگ کیئر اور ڈاکٹرز کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم نفسیاتی طور پر بچے ابھی بھی شدید صدمے میں ہیں۔ توقع ہے کہ دونوں بچوں کو مکمل صحتیاب ہونے کے بعد آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہسپتال سے ڈسچارچ کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 773226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش