QR CodeQR Code

لوٹی ہوئی رقوم کی وصولی کے لیے تمام وسائل استعمال میں لا رہے ہیں، جسٹس (ر) جاوید اقبال

21 Jan 2019 12:05

ترجمان نیب کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق چیئرمین نیب نے ادارے کے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد اور مفروروں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائی کریں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام جرائم کی ماں ہے، نیب بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقوم کی وصولی کے لیے تمام وسائل استعمال میں لا رہا ہے اور ان کے ساتھ بلا تفریق قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے، نیب افسران احتساب سب کیلئے پر عمل کرتے ہوئے کرپشن خاتمے کی کوششیں دگنی کریں، بنیادی توجہ بدعنوانی کے بڑے کیسوں پر ہے، لوٹی ہوئی رقوم کی وصولی کے لیے تمام وسائل استعمال میں لا رہے ہیں۔ ترجمان نیب کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق چیئرمین نیب نے ادارے کے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد اور مفروروں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ نہ صرف ہماری قومی ذمہ داری ہے، بلکہ یہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے افسران کو احتساب سب کے لیے پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو دگنا کرنا چاہیے، تاکہ آہنی ہاتھوں کے ساتھ ملک سے بدعنوانی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 773258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773258/لوٹی-ہوئی-رقوم-کی-وصولی-کے-لیے-تمام-وسائل-استعمال-میں-لا-رہے-ہیں-جسٹس-ر-جاوید-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org