0
Monday 21 Jan 2019 12:38

راؤ انوار سے واقعہ ساہیوال تک مقابلوں میں اموات کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا، شیریں مزاری

راؤ انوار سے واقعہ ساہیوال تک مقابلوں میں اموات کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ راؤ انوار سے واقعہ ساہیوال تک مقابلوں میں اموات کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا، حکومت ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری ہے جاری سلسلہ ختم ہو۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سانحہ ساہیوال سے متعلق اپنے بیان میں کہا، راؤ انوار سے واقعہ ساہیوال تک مقابلوں میں اموات کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا، ہمیں قانونی کی حکمرانی قائم کرنا چاہیئے۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت میں ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری ہے کہ جاری سلسلہ ختم ہو، جواب دہی سب کے لئے ہونی چاہیئے۔ یاد رہے ہفتے کے روز ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے۔

بعد ازاں ساہیوال واقعے پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب کو تحقیقات کرکے واقعے کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا، جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا اور محکمہ داخلہ پنجاب نے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنا دی۔ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعہ میں ملوث افراد کو مثال بنائیں گے، بچوں کی کفالت ریاست کے ذمہ ہوگی، انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب سانحہ ساہیوال کی ایف آر درج کرلی گئی ہے، ایف آئی آر میں سی ٹی ڈی کے نامعلوم سولہ اہلکاروں کو نامزد کیا گیا، مقدمہ درج ہونے کے بعد لواحقین نے جی ٹی روڈ پر احتجاج ختم کردیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 773270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش