0
Monday 21 Jan 2019 13:23

چین پاکستان کو اگلے تین سال کے دوران ایک ارب ڈالر گرانٹ دیگا، خسرو بختیار

چین پاکستان کو اگلے تین سال کے دوران ایک ارب ڈالر گرانٹ دیگا، خسرو بختیار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کو مزید وسعت دے کر آئندہ تین سالوں میں 12 لاکھ نوکریاں پیدا کریں گے، ملک میں بہت جلد صنعتی، معاشی اور سماجی ترقی شروع ہو جائے گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نون لیگ نے جنوبی پنجاب صوبے کا معاملہ متنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے، ساہیوال واقعہ کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو اگلے تین سال کے دوران ایک ارب ڈالر گرانٹ دیگا، چاروں اکنامک زونز کو آپریشنل کر دیا جائے تو 9 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، فروری میں زراعت کے حوالے سے چائنہ پاکستان جوائنٹ ورکنگ گروپ کام شروع کریگا، چین سے 100 بڑے سرمایہ کار جلد پاکستان آرہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ صوبہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ 30 جون سے اپنا کام شروع کردیگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ غربت میں کمی وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے، غربت کی سطح کو کم کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 773286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش