QR CodeQR Code

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسرد کردی

21 Jan 2019 13:30

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار پر برہمی کا ظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ ایسی درخواست آئی تو جرمانہ بھی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کو ظاہر نہیں کیا، عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آرٹیکل 63 ایچ اخلاقی معاملات کے بارے میں ہے کیا وہ آپ نے دیکھا، اسلام کا پہلا اصول ہے کہ کسی کی ذاتی زندگی پر پردہ ڈالا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار پر برہمی کا ظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ ایسی درخواست آئی تو جرمانہ بھی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 773290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773290/اسلام-ا-باد-ہائیکورٹ-نے-وزیراعظم-عمران-خان-کی-نااہلی-درخواست-مسرد-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org