0
Monday 21 Jan 2019 14:28

اسسٹنٹ کمشنر بحرین ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسسٹنٹ کمشنر بحرین ٹریفک حادثے میں جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقہ بحرین میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ بحرین پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عابد خان مومند اپنے رشتہ داروں اور باقی مہمانوں کے ساتھ کالام کی سیر کو گئے تھے کہ واپسی پر بارش اور برفباری کی وجہ سے انکی گاڑی چم گھڑی کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر عابد خان مومند جاں بحق ہوگئے، جنہیں ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کے ساتھ مدین ہسپتال منتقل کیا۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن کے گاؤں حسوخیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یونس نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردیں۔
خبر کا کوڈ : 773301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش