0
Monday 21 Jan 2019 15:07

گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا معاملہ صوبائی حکومت نے خراب کیا، سعدیہ دانش

گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا معاملہ صوبائی حکومت نے خراب کیا، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمٰن نے جی بی کی آئینی حیثیت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکا، گلگت بلتستان کے ستر سالہ زخموں کو ناقابلِ علاج مرض بنانے میں صوبائی حکومت کا ہاتھ ہے۔ سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد میں وزیرِاعلٰی نے جو رکاوٹ ڈالی، وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا، اس معاملے کا ملبہ پیپلزپارٹی پر ڈالنا الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔ اپنے منہ میاں مٹھو بننے والے نام نہاد ارسطو نما وزیروں اور مشیروں نے جان بوجھ کر بدنیتی سے اس نازک معاملے کو خراب کیا، جسکا نتیجہ آج گلگت بلتستان کے عوام کو بھگتنا پڑا، وزیرِاعلٰی اور انکے وزیر، مشیر قومی مجرم بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے خود ساختہ افلاطون اپنی نااہلی پر ماتم کناں ہونے کی بجائے چوری کے اوپر سینہ زوری کر رہے ہیں۔ آرڈر 2018ء کی مدح سرائی کرنے والوں کی یادداشت شاید کمزور ہو چکی ہے کہ اس آرڈر کو گلگت بلتستان کے عوام نے مشترکہ طور پر یکسر مسترد کر دیا تھا، وہ آرڈر گلگت بلتستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب تھا۔ دنیا بھر کے جمہوری ممالک میں اس طرح کی بےاختیار اسمبلی کی کہیں بھی مثال نہیں تھی۔ گلگت بلتستان کے عوام میں یہ شعور اجاگر ہوچکا ہے کہ نواز لیگ گلگت بلتستان کے عوام کی ہمدرد نہیں بلکہ غداری کی مرتکب ہوئی ہے۔ کیا وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات کی مخالفت کیوں کی، جس کا خمیازہ گلگت بلتستان کی نہ جانے کتنی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 773313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش