0
Monday 21 Jan 2019 16:18

قطر سے واپس آکر سانحہ ساہیوال کے ملزموں کو مثالی سزا دونگا، عمران خان

قطر سے واپس آکر سانحہ ساہیوال کے ملزموں کو مثالی سزا دونگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے یقین دھانی کرائی ہے کہ سانحہ ساہیوال میں ملوث افراد کو مثالی سزا دیں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں ملوث ملزمان کو مثالی سزا دیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ پر پاکستانی عوام کا دکھ اور غصہ جائز ہے۔ واقعے میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ دورہ قطر سے واپسی کے بعد پنجاب پولیس میں اصلاحات لاؤں گا اور عوام سے وعدہ ہے کہ قطر سے واپسی پر سانحہ ساہیوال میں ملوث عناصر کو مثالی سزا دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر قطر روانہ ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم قطر کے شہزادے سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے قطری سفیر صقر بن مبارک المنصوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات مزید بہتر اور مضبوط بنانے کا جائزہ لیا جائے گا۔ قطری سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔

پاکستان میں تعینات قطر کے سفیر کے مطابق عمران خان، قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر استوار  تاریخی تعلقات ہیں۔ صقر بن مبارک المنصوری نے کہا کہ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں واضح بہتری نظر آ رہی ہے، پاکستان اور قطر کے مابین معاشی و توانائی شعبوں میں تعاون قابل ذکر ہے۔ قطری سفیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کا دورہ قطر دو طرفہ تعاون کے فروغ، تعاون کی نئی راہیں متعین کرے گا۔ وزیراعظم کے ساتھ متعدد وزرا بھی ساتھ جائیں گے۔ پاکستان قطر سے ایل این جی کے نرخ پر نظر ثانی کی درخواست کرے گا جبکہ افرادی قوت کے سلسلے میں قطری حکام سے بات کی جائے گی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ہاکستان ٹرین افراد دینے کا خواہاں ہے۔ عمران خان اور قطری حکام کےدرمیان طالبان مذاکرات پر بھی بات چیت ہوگی جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدےبھی ہوں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 773331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش