QR CodeQR Code

کراچی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

21 Jan 2019 16:43

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مزار قائد ٹریفک سیکشن پر تعینات تھا اور واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ لگتا ہے۔


شہر قائد کے علاقے گارڈن نشتر روڈ پر فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سولجر بازار کے علاقے گارڈن ایسٹ نشترروڈ میں ابو عبیدہ مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت 22 سالہ محمد احتشام ولد محمد عرفان کے نام سے کی گئی، مقتول ٹریفک پولیس کا اہلکار اور مزار قائد ٹریفک پولیس سیکشن پر تعینات تھا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مزار قائد ٹریفک سیکشن پر تعینات تھا اور واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ لگتا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس جاوید مہر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کے وقت مقتول پولیس اہلکار یونیفارم میں اپنی موٹرسائیکل پر مزار قائد پولیس چوکی ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ عقب سے اس پر فائرنگ کی گئی، جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کے دو خول ملے ہیں۔ سول اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر جاوید نے بتایا کہ مقتول کو تیس بور پستول سے چار گولیاں ماری گئیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 773341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773341/کراچی-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-ٹریفک-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org