QR CodeQR Code

اگر ہم نے غلط فیصلے کئے تو آنیوالی نسل ہمیں معاف نہیں کریگی، گورنر کے پی

21 Jan 2019 17:08

شمالی وزیرستان کے نمائندہ عمائدین جرگے سے خطاب ملاقات کے دوران گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہونیوالا ہے، قبائلی مشران سے ملاقاتوں کا مقصد اتفاق رائے سے بہترین منصوبہ بندی کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ قبائلی عوام کی عزت، ناموس اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے شمالی وزیرستان کے نمائندہ عمائدین کے جرگے نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کی عزت، ناموس اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے، سابقہ فاٹا سے متعلق ہر فیصلے میں قبائلیوں کی مشاورت یقینی بنائی جارہی ہے، اگر ہم نے غلط فیصلے کئے تو آنے والی نسل ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے، قبائلی مشران سے ملاقاتوں کا مقصد اتفاق رائے سے بہترین منصوبہ بندی کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 773346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773346/اگر-ہم-نے-غلط-فیصلے-کئے-آنیوالی-نسل-ہمیں-معاف-نہیں-کریگی-گورنر-کے-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org