0
Monday 21 Jan 2019 17:12

پیپلزپارٹی آئندہ ملکی میں سیاسی حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، مخدوم احمد محمود

پیپلزپارٹی آئندہ ملکی میں سیاسی حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، مخدوم احمد محمود
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے متوقع دورہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے تیاریوں کے سلسلے پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو شہید اور بی بی شہید کے مشن کو مکمل کرنے کیلئے ہر طرح جدوجہد اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنا ہوگی، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، بھٹو شہید کے چاہنے والوں کی تیسری نسل آئین پاکستان کی حفاظت کیلئے میدان عمل میں اترچکی ہے، جو آئندہ ملکی و سیاسی حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلے پر مہر لگانے والے آج اپنے فیصلے پر پچھتا رہے ہیں، عوام کو سبزباغ دکھانے والے ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئے ہیں، پیپلزپارٹی باوجود اس کے حکومت گرانے کے حق میں نہیں، حکومت کو اب خود ہی کنٹینر سے اتر جانا چاہیئے، عمران خان کے بیانات سے پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی سیاست ختم کرنے کے دعویدار سب سے زیادہ زرداری سے خوفزدہ ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکلنا پیپلزپارٹی کی اخلاقی فتح ہے، جبکہ حکومت کی غیر سنجیدگی اور عدم دلچسپی کے باعث ملکی معیشت تباہ اور مہنگائی کی چکی میں پسنے والی غریب عوام فاقوں پر مجبور ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 773348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش