0
Tuesday 7 Jun 2011 11:39

پاکستان سے امریکا مخالف جذبات کیخلاف اقدامات کا مطالبہ،امریکی صدر کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

پاکستان سے امریکا مخالف جذبات کیخلاف اقدامات کا مطالبہ،امریکی صدر کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا مخالف جذبات پر قابو پانے کیلئے پاکستان سے سخت اقدامات کا مطالبہ، الیاس کشمیری کی ہلاکت پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ امریکی صدر اوباما کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں الیاس کشمیری کی ہلاکت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان سے تعاون کو موثر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ امریکی صدر بارک اوباما کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔ جس میں ڈرون حملے میں الیاس کشمیری کی ہلاکت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان میں امریکی مخالف جذبات پر قابو پانے کیلئے پاکستان سے سخت اقدامات کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان سے تعاون یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد امریکی حکمت عملی پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ویڈیوز کے ذریعے رابرٹ گیٹس نے دورہ افغانستان سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کو قائم کرنے اور انھیں مستحکم کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اجلاس میں افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اوباما پانچ ہزار فوجیوں کی واپسی کو بے معنی قرار دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر اوباما نے نیشنل سکیورٹی کونسل کے ماہانہ اجلاس میں پاک افغان صورتحال پر مشاورت کی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اوباما نے واضح کیا ہے کہ اس سال افغانستان سے بامعنی کمی کی جائے گی۔ تاہم انخلاء کے پروگرام کا اعلان جنرل پیٹرس کی سفارشات کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جنرل ڈیوڈ پیٹرس اگلے چند دنوں میں اس حوالے سے اپنی سفارشات صدر اوباما کو پیش کریں گے۔


خبر کا کوڈ : 77335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش